آیت 36
 

اَمۡ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ بَلۡ لَّا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿ؕ۳۶﴾

۳۶۔ یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین نہیں رکھتے۔

تفسیر آیات

۱۔ تیسری صورت یہ ہے کہ کیا ان لوگوں نے کائنات کو بنایا ہے کہ خود خالق ہونے کی وجہ سے کسی غیر کی بندگی نہ کرتے ہوں؟ یہ لوگ ان مذکورہ صورتوں میں کسی ایک صورت کے قائل نہیں ہیں۔ پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر یہ لوگ کیوں اللہ کی بندگی نہیں کرتے؟ جواب میں فرمایا:

بَلۡ لَّا یُوۡقِنُوۡنَ: یہ اپنے عقیدے پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ لوگ خالق اللہ ہی کو کہتے ہیں پھر بھی اللہ کے خالق ہونے پر یقین نہ ہونے کی وجہ سے اللہ کی بندگی نہیں کرتے۔


آیت 36