آیت 35
 

اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ اَمۡ ہُمُ الۡخٰلِقُوۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾

۳۵۔ کیا یہ لوگ بغیر کسی خالق کے پیدا ہوئے ہیں یا خود (اپنے) خالق ہیں؟

تفسیر آیات

کیا یہ لوگ جو اللہ کی بندگی نہیں کرتے، کسی چیز کے بغیر از خود پیدا ہوئے ہیں یعنی یہ لوگ مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ پیدا ہوئے ہیں۔ جیسا کہ فرمایا: غَیۡرِ سُوۡٓءٍ (۲۰ طہ: ۲۲) کسی عیب کے بغیر۔ یہاں ظاہر جملہ سے واضح طور پر جو بات سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ دو صورتیں سامنے رکھی گئی ہیں: ایک یہ کہ لوگ مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ کسی خالق کے بغیر پیدا ہوئے ہیں یا یہ لوگ خود اپنے خالق ہیں لیکن اگر یہ دونوں صورتیں ممکن نہیں ہیں تو لازماً ان کا کوئی خالق ہے جس کی بندگی کرنا لازمی ہے۔


آیت 35