آیت 20
 

مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَۃٍ ۚ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ﴿۲۰﴾

۲۰۔ وہ صف میں بچھی ہوئی مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے اور بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ محفلوں میں صف میں بچھی ہوئی مسندوں پر بیٹھے ہوں گے:

اِخۡوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ۔۔۔۔ ( ۱۵ حجر: ۴۷)

وہ برادرانہ طور پر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

۲۔ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ: بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کریں گے۔


آیت 20