آیت 60
 

فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ یَّوۡمِہِمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ﴿٪۶۰﴾

۶۰۔ پس کفار کے لیے تباہی ہے اس روز جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا: ہلاکت ہو ان کافروں کے لیے جو عذاب کے لیے عجلت مچا رہے ہیں۔ اس دن تباہی آئے گی جس دن کا وعدہ ہے۔ وعدے کے دن سے پہلے عذاب نہیں آئے گا، نہ تاخیر ہو گی۔ بعض کے نزدیک اس عذاب سے مراد دنیوی عذاب ہے لیکن اکثر کے نزدیک قیامت کا عذاب ہے۔


آیت 60