آیت 59
 

فَاِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِہِمۡ فَلَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنِ﴿۵۹﴾

۵۹۔ پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے میں وہی سزائیں ہیں جو ان کے ہم مشربوں کے حصے میں تھیں، لہٰذا وہ مجھ سے عجلت نہ مچائیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا: جن لوگوں نے شرک جیسے ظلم عظیم کا ارتکاب کیا ہے ان کے حصے میں تباہی اور ہلاکت کا وہی حصہ آنے والا ہے جو ان کی ہم مشرب قوموں پر اس سے پہلے آ چکی ہے۔

۲۔ فَلَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنِ: لہٰذا یہ نہ کہو اگر ہم پر عذاب یا تباہی آنے والی ہے تو آئی کیوں نہیں ہے؟


آیت 59