آیات 57 - 58
 

مَاۤ اُرِیۡدُ مِنۡہُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّ مَاۤ اُرِیۡدُ اَنۡ یُّطۡعِمُوۡنِ﴿۵۷﴾

۵۷۔ میں نہ ان سے کوئی روزی چاہتا ہوں اور نہ ہی میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں

اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّۃِ الۡمَتِیۡنُ﴿۵۸﴾

۵۸۔ یقینا اللہ ہی بڑا رزق دینے والا، بڑی پائیدار طاقت والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ عبادت سے اللہ تعالیٰ کا کوئی مفاد وابستہ نہیں ہے۔ وہ کسی کی طرف سے رزق و روزی کا محتاج ہے نہ اسے کسی قسم کی تلافی کی ضرورت ہے۔

۲۔ تمام مخلوقات کا رزق اسی کے ہاتھ میں ہے۔ کائنات کی طاقت و قوت کا سرچشمہ بھی اسی کی ذات ہے بلکہ عبادت خود تمہاری ضرورت ہے۔ تم عبادت کے محتاج ہو اور معبود کے بھی۔


آیات 57 - 58