آیت 51
 

وَ لَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ؕ اِنِّیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۚ۵۱﴾

۵۱۔ اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بناؤ، میں اللہ کی طرف سے تمہیں صریح تنبیہ کرنے والا ہوں۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا: اللہ کی پناہ میں جانے کی واحد صورت یہ ہے کہ غیر اللہ کو اپنا معبود نہ بناؤ خواہ وہ غیر اللہ بتوں کی شکل میں ہو، خواہ نفس پرستی کی شکل میں۔

۲۔ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ: غیر اللہ کو معبود بنانے کی صورت میں انجام سے واشگاف الفاظ میں باخبر کرنے والا ہوں۔

اہم نکات

۱۔ غیر اللہ کی پرستش کرنے والوں کی کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔


آیت 51