آیت 99
 

مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَ مَا تَکۡتُمُوۡنَ﴿۹۹﴾

۹۹۔رسول کے ذمے بس حکم پہنچا دینا ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو اللہ سب جانتا ہے۔

تفسیر آیات

اس سے پہلے جو احکام بیان ہوئے، ان کی مزید تاکید و تشدید ہے کہ رسولؐ کی ذمے داری صرف پیغام پہنچا دینا ہے۔ ان احکام کی نافرمانی کی صورت میں تمہارے ظاہر و باطن کا حساب لینے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ارشاد باری ہے:

فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الۡبَلٰغُ وَ عَلَیۡنَا الۡحِسَابُ (۱۳ رعد: ۴۰)

بہرحال آپ ؐکے ذمے صرف پیغام پہنچانا اور ہمارے ذمے حساب لینا ہے۔


آیت 99