آیت 69
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا وَ الصّٰبِـُٔوۡنَ وَ النَّصٰرٰی مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ﴿۶۹﴾

۶۹۔ جو لوگ اللہ اور روز آخرت پر ایمان لاتے ہیں اور نیک عمل انجام دیتے ہیں وہ خواہ مسلمان ہوں یا یہودی یا صابی ہوں یا عیسائی انہیں (روز قیامت) نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ محزون ہوں گے۔

تفسیر آیات

نجات و سعادت کے لیے اسم و عنوان کو نہیں ایمان و عمل کو دخل ہے۔ مسلمان اپنے دین کے مطابق یہود، صابی اور نصاریٰ اپنے زمانے کی حجت کے مطابق ایمان لاتے اور عمل صالح انجام دیں تو سب کو نجات مل جائے گی۔

اس آیت کی تفسیر سورۂ بقرہ آیت ۶۲ میں بیان ہوچکی ہے۔


آیت 69