آیت 18
 

اِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ غَیۡبَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ﴿٪۱۸﴾

۱۸۔ بتحقیق اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس پر خوب نگاہ رکھنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اس بات پر اصرار نہ کرو کہ ہم صدق دل سے ایمان لے آئے ہیں۔ تم اس کے سامنے یہ بات کر رہے ہو جو تمہارے دلوں کا حال خود تم سے بہتر جانتا ہے۔ وہ کائنات کے دلوں میں پوشیدہ رازوں کو جانتا ہے۔

۲۔ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ: وہ بندوں کی ہر جنبش سے باخبر ہے۔ تمہارے دلوں کی حالت سے بھی بخوبی باخبر ہے کہ اس میں ایمان کا کوئی شائبہ ہے یا نہیں۔

اہم نکات

۱۔ دلوں کا مالک دلوں کا حال بہتر جانتا ہے۔

۲۔ فائدہ اٹھا کر احسان جتانا نادانی ہے۔


آیت 18