آیت 16
 

قُلۡ اَتُعَلِّمُوۡنَ اللّٰہَ بِدِیۡنِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ﴿۱۶﴾

۱۶۔ کہدیجئے: کیا تم اللہ کو اپنی دینداری کی اطلاع دینا چاہتے ہو؟ جبکہ اللہ تو آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز سے واقف ہے اور اللہ ہر شے کا خوب علم رکھتا ہے۔

تفسیر آیات

ان بدؤں نے جب اصرار کیا، نہیں! ہم سچے دل سے ایمان لا چکے ہیں تو اللہ نے ان کی رد میں فرمایا: تم اپنی ایمانداری کی اللہ کو خبر دیتے ہو جس کے احاطہ علم سے کائنات میں کوئی شے خارج نہیں ہے۔

مزید اس بات کو واضح فرمایا کہ ابھی تک تمہاری دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا۔


آیت 16