آیت 34
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَ ہُمۡ کُفَّارٌ فَلَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَہُمۡ﴿۳۴﴾

۳۴۔ یقینا جنہوں نے کفر کیا اور راہ خدا سے روکا پھر کفر کی حالت میں مر گئے تو اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا۔

تفسیر آیات

جو لوگ کفر اختیار کرنے کے ساتھ راہ خدا میں رکاوٹیں بھی ڈالتے رہے اور پھر حالت کفر میں مر گئے ان کے لیے کبھی بھی مغفرت کی گنجائش نہیں ہے چونکہ موت آنے کے بعد توبہ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اور دار التکلیف کا دورانیہ ختم ہو جاتا ہے۔ مرنے کے بعد مجرم کے جرم ترک کرنے کی نوبت نہیں آتی، اب مجرم ختم ہو گیا، جرم نہیں۔


آیت 34