آیت 17
 

وَ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوۡا زَادَہُمۡ ہُدًی وَّ اٰتٰہُمۡ تَقۡوٰىہُمۡ﴿۱۷﴾

۱۷۔ اور جنہوں نے ہدایت حاصل کی اللہ نے ان کی ہدایت میں اضافہ فرمایا اور انہیں ان کا تقویٰ عطا فرمایا۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوۡا زَادَہُمۡ ہُدًی: جن لوگوں نے ہدایت کی راہ اختیار کی ہے ان میں مزید ہدایت کی صلاحیت آ جاتی ہے چونکہ ہدایت قبول کرنے سے دل شفاف اور ذہن صاف ہو جاتا ہے۔

۲۔ وَّ اٰتٰہُمۡ تَقۡوٰىہُمۡ: انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے بچاؤ کی سمجھ عنایت فرمائی۔ اس طرح ان کے ایمان و ہدایت میں اضافے کے ساتھ ان کے تقویٰ اور پرہیزگاری میں اضافہ ہوا۔


آیت 17