آیت 13
 

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ ہِیَ اَشَدُّ قُوَّۃً مِّنۡ قَرۡیَتِکَ الَّتِیۡۤ اَخۡرَجَتۡکَ ۚ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَہُمۡ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور بہت سی ایسی بستیاں جو آپ کی اس بستی سے کہیں زیادہ طاقتور تھیں جس (کے رہنے والوں) نے آپ کو نکالا ہے ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا، پس ان کا کوئی مددگار نہ تھا۔

تفسیر آیات

جس بستی کے رہنے والوں نے آپ کو وہاں سے نکالا ہے (یعنی مکہ سے) اس سے زیادہ طاقتور لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا ہے۔ یہ بات اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دل جوئی اور کافروں کو ان کی بے بسی پر آگاہ کرنے کے لیے فرمایا ورنہ اللہ کے لیے طاقتور اور ضعیف یکساں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ضعیف کا تباہ کرنا آسان ہو اور طاقتور کو تباہ کرنا آسان نہ ہو۔ اللہ کے لیے دونوں برابر ہیں۔

اس آیت سے معلوم ہوا کہ سورہ محمد ہجرت کے بعد قریبی زمانے میں نازل ہوا ہے۔


آیت 13