آیت 22
 

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِتَاۡفِکَنَا عَنۡ اٰلِہَتِنَا ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ﴿۲۲﴾

۲۲۔ وہ کہنے لگے: کیا تم ہمیں ہمارے معبودوں سے باز رکھنے کے لیے ہمارے پاس آئے ہو؟ اگر تم سچے ہو تو لے آؤ وہ (عذاب) جس سے تم ہمیں ڈرا رہے ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ قَالُوۡۤا: ہود کی قوم نے کہا: کیا تم ہمارے آبائی مذہب کو ترک کرنے کی دعوت دینے آئے ہو کہ ہم اپنے معبووں کو تیرے کہنے پر ترک کریں؟

۲۔ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ: وہ عذاب لے آ جس کی تو ہمیں دھمکی دے رہا ہے۔ تم جس عذاب سے ہمیں ڈراتے ہو اس عذب کے آنے پرتم سچے ثابت ہو سکتے ہو۔


آیت 22