آیت 19
 

وَ لِکُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا ۚ وَ لِیُوَفِّیَہُمۡ اَعۡمَالَہُمۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ﴿۱۹﴾

۱۹۔ اور ہر ایک کے لیے اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجات ہیں تاکہ انہیں ان کے اعمال کا (بدلہ) پورا دیا جائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لِکُلٍّ دَرَجٰتٌ: نیک عمل کرنے والے ہوں یا برے عمل، دونوں میں سے ہر ایک کے لیے اس کے عمل کے مطابق درجہ بندی موجود ہے۔ یہاں نیک و بد دونوں کے لیے لفظ درجات از باب تغلیب استعمال ہوا ہے۔ ورنہ اچھے لوگوں کے لیے درجات اور برے لوگوں کے لیے درکات کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔

۲۔ وَ لِیُوَفِّیَہُمۡ اَعۡمَالَہُمۡ: ان کے اعمال کا بدلہ پورا دیا جائے گا۔ کسی کے عمل خیر اور عمل بد کا بدلہ پورا دیا جائے گا۔

۳۔ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ: کسی کی حق تلفی نہ ہو گی بلکہ دیگر آیت میں فرمایا ہے: ان کے عمل کے اجر و ثواب کا جتنا حق بنتا ہے اس سے زیادہ دیا جائے گا اور کسی کے عمل بد کو معاف کیا جائے گا، اگر توبہ عمل میں آ جاتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ ہر عمل کے بدلہ اور درجہ بندی کا تعین ہو چکا ہے۔


آیت 19