آیت 18
 

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ فِیۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا خٰسِرِیۡنَ﴿۱۸﴾

۱۸۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر فیصلہ حتمی ہو چکا ہے جنوں اور انسانوں کے ان گروہوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں بے شک یہ خسارہ اٹھانے والے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ اُولٰٓئِکَ: مشار الیہ الذی مفرد کے لیے، اُولٰٓئِکَ جمع کا لفظ کیسے؟ جواب دیا گیا ہے: الَّذِی سے مراد جنس ہے۔ یعنی ہر وہ شخص جو کافر، عاق والدین اور منکر معاد ہے۔

۲۔ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ: یہ لوگ تاریخ انسان کے ان گمراہ لوگوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں فیصلہ حتمی ہو چکا ہے کہ یہ اپنی ابدی زندگی کا خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ انسان کا عمل اس کی ابدی زندگی کی قسمت کا تعین کرتا ہے۔


آیت 18