آیت 12
 

وَ مِنۡ قَبۡلِہٖ کِتٰبُ مُوۡسٰۤی اِمَامًا وَّ رَحۡمَۃً ؕ وَ ہٰذَا کِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنۡذِرَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ٭ۖ وَ بُشۡرٰی لِلۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۲﴾

۱۲۔ اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت تھی اور یہ (قرآن) ایسی کتاب ہے جو عربی زبان میں (کتاب موسیٰ کی) تصدیق کرنے والی ہے تاکہ ظالموں کو تنبیہ کرے اور نیکی کرنے والوں کو بشارت دے۔

تفسیر آیات

قرآن بھی رسول کی طرح نرالا نہیں ہے۔ قرآن سے پہلے موسیٰ کی کتاب، توریت بھی انہی حقائق کی طرف دعوت دینے کے لیے راہنما اصول بیان کر چکی ہے جو لوگوں کے لیے باعث رحمت تھی۔ قرآن بھی انہی راہنما اصولوں کی طرف دعوت دیتا ہے۔

۲۔ وَ ہٰذَا کِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ: یہ قرآن اسی توریت کا تسلسل ہے۔ توریت میں بیان شدہ حقائق کی تصدیق و تائید کرتا ہے تو یہ لوگ صرف قرآن کی تکذیب نہیں کر رہے بلکہ ایک سلسلے اور ایک الٰہی نظام رسالت کی تکذیب کر رہے ہیں۔

۳۔ لِّسَانًا عَرَبِیًّا: قرآن کی زبان عربی رکھی ہے تاکہ ان ظالموں کی تنبیہ ہو جائے جو شرک و کفر اور تکذیب کے مرتکب ہیں اور اہل ایمان کے لیے ابدی سعادت کی نوید ہو جائے۔


آیت 12