آیت 31
 

وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۟ اَفَلَمۡ تَکُنۡ اٰیٰتِیۡ تُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ فَاسۡتَکۡبَرۡتُمۡ وَ کُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِیۡنَ﴿۳۱﴾

۳۱۔ اور جنہوں نے کفر کیا (ان سے کہا جائے گا) کیا میری آیات تمہیں سنائی نہیں جاتی تھیں؟ پھر تم نے تکبر کیا اور تم مجرم قوم تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا: کافروں کے سامنے جب ان کا نامہ اعمال پیش کیا جائے گا تو ان سے سوال ہو گا تم نے کفر ایسے حالات میں اختیار کیا کہ تم پر ہماری آیات ہماری دلیل پیش کی گئی تھی۔

۲۔ فَاسۡتَکۡبَرۡتُمۡ: تم نے تکبر سے کام لیا۔ تم نے ہماری آیات کو قابل اعتنا نہ سمجھا۔ تم نے ہماری آیات پڑھ کر سنانے والے کو اپنے سے کمتر سمجھا۔

۳۔ وَ کُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِیۡنَ: صرف تکبر پر اکتفا نہیں کیا بلکہ تم سے ایسے جرائم سرزد ہوئے جو ناقابل عفو ہیں۔ آج تمہیں ان جرائم کے نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔


آیت 31