آیت 19
 

وَّ اَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ ۚ اِنِّیۡۤ اٰتِیۡکُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۚ۱۹﴾

۱۹۔ اور اللہ کے مقابلے میں برتری دکھانے کی کوشش نہ کرو، میں تمہارے پاس واضح دلیل لے کر آیا ہوں۔

تفسیر آیات

۱۔ میری رسالت کے مقابلے میں برتری دکھانے کی کوشش درحقیقت اللہ کے مقابلہ میں برتری دکھانا ہے۔

۲۔ اِنِّیۡۤ اٰتِیۡکُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ: اللہ کی طرف سے معجزات پر مشتمل واضح دلیل لے کر آیا ہوں جو میری نبوت کی تصدیق کے لیے کافی ہے اور ساتھ اللہ کی برتری کی بھی نشانی ہو گی۔


آیت 19