آیت 16
 

یَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَۃَ الۡکُبۡرٰی ۚ اِنَّا مُنۡتَقِمُوۡنَ﴿۱۶﴾

۱۶۔ جس دن ہم بڑی کاری ضرب لگائیں گے ہم (اس دن) انتقام لینے والے ہیں۔

تفسیر آیات

اس آیت کا تعلق قیامت سے معلوم ہوتا ہے۔ قیامت کی بڑی کاری ضرب کی نسبت یہ عذاب بہت بڑا عذاب نہ تھا۔

دوسری تفسیر کے مطابق قیامت سے پہلے یوم دخان کا ذکر ہے کہ منافقوں اور کافروں کو قیامت سے پہلے بھی ایک ضرب اور انتقام کے دن کا سامنا کرنا ہو گا۔


آیت 16