آیت 12
 

رَبَّنَا اکۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ﴿۱۲﴾

۱۲۔ (ـوہ فریاد کریں گے) ہمارے رب! ہم سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں۔

تفسیر آیات

یہ اس درخواست کا مضمون ہو سکتا ہے جو قریش والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی ہے۔ جس میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ ابھی ایمان لانے کی گنجائش موجود ہے۔ یعنی عذاب ٹلنے کے بعد ایمان لانا مؤثر ہو سکتا ہے۔ اگر یہ آیات قیامت سے مربوط ہوتیں تو اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ کی گنجائش نہ ہوتی۔


آیت 12