آیت 85
 

وَ تَبٰرَکَ الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۚ وَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ﴿۸۵﴾

۸۵۔ اور بابرکت ہے وہ جس کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کی بادشاہی ہے اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور تم سب اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ تَبٰرَکَ الَّذِیۡ: تدبیر کائنات اس بابرکت ذات کے ہاتھ میں ہے جس کے قبضۂ قدرت میں کل کائنات کی ملکیت ہے۔ لہٰذا وہی رَب وہی معبود ہے۔

۲۔ وَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ: جس ذات کے پاس قیامت کا علم ہے۔ جو اسی کے پاس ہے اور قیامت کے دن کا مالک بھی ہے۔ چونکہ سب نے قیامت کے دن اسی ذات کی بارگاہ میں حاضری دینا ہے پھر اپنی دائمی قسمت کا فیصلہ سننا ہے۔


آیت 85