آیت 84
 

وَ ہُوَ الَّذِیۡ فِی السَّمَآءِ اِلٰہٌ وَّ فِی الۡاَرۡضِ اِلٰہٌ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ﴿۸۴﴾

۸۴۔ اور وہ وہی ہے جو آسمان میں بھی معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے اور وہ بڑا حکمت والا، خوب جاننے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وہ الٰہ الۡعٰلَمِیۡنَ ہے۔ کل کائنات میں صرف ایک ہی معبود ہے۔ تمام زمینی اور آسمانی معبودوں کی نفی ہے۔ آسمان میں بھی اللہ معبود ہے، فرشتے نہیں اور زمین میں بھی اللہ ہی معبود ہے، اصنام نہیں۔

۲۔ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ: اللہ وہ معبود ہے جو حکیم ہے۔ کائنات کی حکیمانہ تدبیر کرتا ہے راز ہائے زیست جاننے والا ہے۔ وہی رَب ہو سکتا ہے اور معبود۔


آیت 84