آیت 83
 

فَذَرۡہُمۡ یَخُوۡضُوۡا وَ یَلۡعَبُوۡا حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ﴿۸۳﴾

۸۳۔ پس انہیں بیہودہ باتوں میں مگن اور کھیل میں مشغول رہنے دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَذَرۡہُمۡ: ان کو چھوڑ دو۔ ان سے اپنی رحمت کا ہاتھ اٹھا دو۔ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ ان کا اپنا حال تو یہ ہے کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں مشغول ہوتے ہیں جس سے ان کے جرم میں اضافہ ہوتا ہے۔ رحمت خدا سے دور تر ہو جاتے ہیں۔

۲۔ حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ: یہاں تک کہ وہ اپنی بدقسمتی کا فیصلہ سننے کادن پائیں۔ وہ قیامت کا دن بھی ہو سکتا ہے اور موت کا دن بھی۔


آیت 83