آیت 81
 

قُلۡ اِنۡ کَانَ لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدٌ ٭ۖ فَاَنَا اَوَّلُ الۡعٰبِدِیۡنَ﴿۸۱﴾

۸۱۔ کہدیجئے: اگر رحمن کی کوئی اولاد ہوتی تو میں سب سے پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔

تفسیر آیات

ایک ناممکن کو ممکن فرض کر لینے کے بعد اس کی نفی کرنا مقصود ہے۔ اگرچہ اللہ کے لیے اولاد کا ہونا محال ہے تاہم بفرض محال اگر اس کی اولاد ہوتی تو سب سے پہلے میں اس کی عبادت کرنے والا ہوتا۔ اب جو میری طرف سے انکار ہے وہ حقیقت میں اللہ کی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ہے، نہ کسی ضد کی وجہ سے۔


آیت 81