آیت 30
 

وَ لَمَّا جَآءَہُمُ الۡحَقُّ قَالُوۡا ہٰذَا سِحۡرٌ وَّ اِنَّا بِہٖ کٰفِرُوۡنَ﴿۳۰﴾

۳۰۔ اور جب حق ان کے پاس آیا تو کہنے لگے: یہ تو جادو ہے، ہم اسے نہیں مانتے۔

تفسیر آیات

جب حق واضح اور واشگاف الفاظ میں بیان کرنے والے نے پیش کیا تو ان لوگوں نے اس قرآن کو جادو کہ کر ٹھکرا دیا جب کہ قرآن اور جادو میں کوئی قدر مشترک نہیں ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب عصا کو اژدھا بنا دیا تو اسے جادو اور نظروں کا دھوکہ کہ کر رد کیا لیکن قرآن ایک ثابت عبارت پر مشتمل ہے جو ہمیشہ ہر شخص کے سامنے ہے۔


آیت 30