آیات 24 - 25
 

قٰلَ اَوَ لَوۡ جِئۡتُکُمۡ بِاَہۡدٰی مِمَّا وَجَدۡتُّمۡ عَلَیۡہِ اٰبَآءَکُمۡ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِہٖ کٰفِرُوۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ (ان کے نبی نے) کہا: خواہ میں اس سے بہتر ہدایت لے کر آؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے؟ وہ کہنے لگے: جو کچھ دے کر تم بھیجے گئے ہو ہم اسے نہیں مانتے۔

فَانۡتَقَمۡنَا مِنۡہُمۡ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُکَذِّبِیۡنَ﴿٪۲۵﴾

۲۵۔ چنانچہ ہم نے ان سے انتقام لیا اور دیکھ لو تکذیب کرنے والوں کا کیا انجام ہوا۔

تفسیر آیات

چنانچہ ان میں سے ہر قوم کو ایک قسم کے عذاب سے دوچار کیا اور وہ نابود ہو گئی لیکن انبیاء علیہم السلام کے پیغامات ان کے بعد آنے والے مرسلین کے ذریعے زندہ ہیں۔

۲۔ فَانۡظُرۡ: عقل و فکر اور عبرت کی نگاہ سے دیکھو تو تکذیبی عناصر کا مستقبل تاریک نظر آئے گا۔

اہم نکات

۱۔ شرک کا مدرک جاہل کی اندھی تقلید کے سوا کچھ نہیں۔

۲۔ مشرک کا انجام رسوائی اور تباہی ہے۔


آیات 24 - 25