آیت 16
 

اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخۡلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصۡفٰکُمۡ بِالۡبَنِیۡنَ﴿۱۶﴾

۱۶۔ کیا اللہ نے اپنی مخلوقات میں سے (اپنے لیے) بیٹیاں بنا لیں اور تمہیں بیٹوں کے لیے منتخب کیا؟

تفسیر آیات

مشرکین کے معاشرے میں کسی کے ہاں لڑکی کا پیدا ہونا ناقابل تلافی عار و ننگ سمجھا جاتا ہے۔ اللہ نے اپنے لیے بیٹی کو انتخاب کیا ہو اور تمہارے لیے بیٹے کو منتخب کیا یعنی خود تمہارے نزدیک اللہ کو معاذ اللہ اتنا احساس نہیں تھا کہ اپنے لیے بہتر کا انتخاب کرتا۔ یہ بات مشرکین کے عقیدے کے مطابق بطور الزام بیان ہو رہی ہے ورنہ در حقیقت لڑکا، لڑکی دونوں انسانی قدروں کے مطابق برابر ہیں۔


آیت 16