آیت 50
 

اَوۡ یُزَوِّجُہُمۡ ذُکۡرَانًا وَّ اِنَاثًا ۚ وَ یَجۡعَلُ مَنۡ یَّشَآءُ عَقِیۡمًا ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ﴿۵۰﴾

۵۰۔ یا (جسے چاہے) بیٹے اور بیٹیاں دونوں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے وہ یقینا بڑا جاننے والا ، قدرت والا ہے۔

تفسیر آیات

عربی محاورے میں زوج دو مختلف چیزوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ مجمع البیان میں فرمایا:

تقول العرب زوجت ابلی ای جمعت بین صغارھا و کبارھا۔

عرب جب چھوٹے اور بڑے اونٹوں کو ایک جگہ جمع کرتے ہیں زوجت ابلی کہتے ہیں۔

اَوۡ یُزَوِّجُہُمۡ: اور اللہ جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے جیسے اللہ کی مشیت کا تقاضا ہو۔

۲۔ وَ یَجۡعَلُ مَنۡ یَّشَآءُ عَقِیۡمًا: اگر اللہ کی مشیت یہ ہو کہ کسی کو اولاد نہ دی جائے تو اس سے یہ نعمت چھن جاتی ہے۔ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ اس علم الٰہی کے مطابق جو اس بندے کے بارے میں رکھتا ہے ورنہ اللہ اولاد دینے پر قادر ہے۔


آیت 50