آیت 47
 

اِسۡتَجِیۡبُوۡا لِرَبِّکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ ؕ مَا لَکُمۡ مِّنۡ مَّلۡجَاٍ یَّوۡمَئِذٍ وَّ مَا لَکُمۡ مِّنۡ نَّکِیۡرٍ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اپنے رب کو لبیک کہو اس سے پہلے کہ اللہ کی جانب سے وہ دن آ جائے جس کے ٹلنے کا کوئی امکان نہیں، اس دن تمہارے لیے نہ کوئی پناہ گاہ ہو گی اور نہ ہی انکار کی کوئی گنجائش ہو گی۔

تفسیر آیات

۱۔ اِسۡتَجِیۡبُوۡا لِرَبِّکُمۡ: اپنے مالک کے ہر حکم پر لبیک کہو۔ دنیا کی اس زندگی میں ابھی فرصت تمہارے ہاتھ میں ہے۔ اللہ کے حکم کی تعمیل کر کے اپنے آپ کو قیامت کے خطرات سے بچا سکتے ہو۔

۲۔ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ: جب قیامت کا دن آئے گا تو تم عذاب کو اپنے سے ٹال نہیں سکتے۔

۳۔ مَا لَکُمۡ مِّنۡ مَّلۡجَاٍ: نہ اس عذاب سے بچنے کے لیے کوئی پناہ گاہ میسر آئے گی چونکہ اس دن اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی جنبش تک نہیں کر سکتا۔

۴۔ وَّ مَا لَکُمۡ مِّنۡ نَّکِیۡرٍ: انکار کی بھی کوئی گنجائش نہ ہو گی۔ چونکہ خود عمل سامنے آئے گا اور خود اس کے اعضاء بھی گواہی دے رہے ہوں گے۔


آیت 47