آیت 46
 

وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ؕ۴۶﴾

۴۶۔ اور اللہ کے سوا ان کے ایسے سرپرست نہ ہوں گے جو ان کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ کر دے پس اس کے لیے کوئی راہ نہیں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ: انہیں اس خسارے سے نکالنے کے لیے اللہ کے علاوہ ان کا کوئی مددگار بھی نہ ہو گا۔ اللہ کی مدد تو ان لوگوں نے ہاتھ سے دے دی اور کفر پر ڈٹ جانے کی وجہ سے اللہ نے انہیں گمراہی میں ڈالے رکھا۔

۲۔ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ: اور یہ بھی اپنی جگہ واضح ہے جسے اللہ ہدایت نہ دے اسے کسی اور سے ہدایت نہیں مل سکتی۔


آیت 46