آیت 35
 

وَّ یَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ یُجَادِلُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا ؕ مَا لَہُمۡ مِّنۡ مَّحِیۡصٍ﴿۳۵﴾

۳۵۔ تاکہ ہماری آیات میں جھگڑنے والوں کو علم ہو جائے کہ ان کے لیے جائے پناہ نہیں ہے۔

تفسیر آیات

اللہ بعض کو ہلاکت میں ڈال کر، بعض کو نجات دے کر اور بعض کی تنبیہ کر کے یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو لوگ ہماری نشانیوں کو قبول کرنے کی جگہ ان ہی میں کج بحثیاں کرتے ہیں انہیں علم ہو کہ ان کے جرائم کے آثار جب مترتب ہونے لگیں گے تو ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہ ہو گی۔


آیت 35