آیت 19
 

اَللّٰہُ لَطِیۡفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ ہُوَ الۡقَوِیُّ الۡعَزِیۡزُ﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے، وہ جسے چاہتا ہے رزق دیتا ہے اور وہی بڑا طاقت والا، بڑا غالب آنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اَللّٰہُ لَطِیۡفٌۢ بِعِبَادِہٖ: اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ بندوں سے مراد صرف اہل ایمان نہیں، سب شامل ہیں۔ لَطِیۡفٌۢ میں جہاں مہربانی کے معنی پائے جاتے ہیں وہاں نرمی اور باریک بینی کے معنی بھی ملحوظ ہوتے ہیں کہ اس کی مہربانی میں باریک اور معمولی بات بھی شامل ہے۔ یعنی انسان کی نہایت معمولی ترجیحات کو بھی نظر میں رکھا جاتا ہے۔ مثلاً حیض کے ابتدائی دنوں میں مجامعت کا کفارہ زیادہ اور آخری دنوں کا کفارہ کم ہے کہ چونکہ دن بڑھنے سے انسان کی جنسی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسے لحاظ میں رکھ کر کفارہ کم رکھا ہے اور ساتھ یہ مہربانی نرمی اور رقت کے ساتھ ہے۔

۲۔ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ: اسی لطافت و نرمی اور ہرقسم کی چھوٹی بڑی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر رزق عنایت فرماتا ہے۔ رزق میں ہر قسم کی عنایت شامل ہے چونکہ رزق دائمی عطا کو کہتے ہیں۔

۳۔ وَ ہُوَ الۡقَوِیُّ الۡعَزِیۡزُ: وہ جہاں مہربان ہے وہاں وہ طاقتور اور غالب آنے والا ہے۔ اس کی مہربانی ہر چیز تک پہنچنے میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا۔


آیت 19