آیت 48
 

وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَدۡعُوۡنَ مِنۡ قَبۡلُ وَ ظَنُّوۡا مَا لَہُمۡ مِّنۡ مَّحِیۡصٍ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور جنہیں وہ پہلے پکارتے تھے وہ ان سے ناپید ہو جائیں گے اور وہ سمجھ جائیں گے کہ ان کے لیے کوئی خلاصی نہیں ہے۔

تفسیر آیات

ظاہر ہے ان کے معبود ایک واہمہ سے زیادہ کچھ نہ تھے۔ قیامت کے دن ان معبودوں کا کوئی اثر، علامت نظر نہیں آئے گی۔ اب ندامت، توبہ، ایمان، استغفار جیسے خلاصی کے ذرائع جو دنیا میں تھے، قیامت میں نہیں ہیں۔


آیت 48