آیت 38
 

فَاِنِ اسۡتَکۡبَرُوۡا فَالَّذِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّکَ یُسَبِّحُوۡنَ لَہٗ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ ہُمۡ لَا یَسۡـَٔمُوۡنَ ﴿ٛ۳۸﴾

۳۸۔ پس اگر یہ لوگ تکبر کرتے ہیں تو جو (فرشتے) آپ کے رب کے پاس ہیں وہ رات اور دن اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں ہیں۔

تفسیر آیات

اگر یہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات ماننے اور اطاعت کرنے سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھتے ہیں اور اللہ کی عبادت نہیں کرتے تو اللہ کو ان کی عبادت کی ضرورت نہیں ہے۔ عبادت گزاروں کو عبادت کی ضرورت ہے۔ اسی لیے جو فرشتے اللہ کے ہاں ہیں وہ ہمیشہ عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔

۲۔ وَ ہُمۡ لَا یَسۡـَٔمُوۡنَ: وہ عبادت سے تھکتے نہیں ہیں چونکہ عبادت کی حقیقی لذت چکھنے والوں کے لیے اس میں وقفہ دینا تھکن کا باعث ہوتا ہے۔ عبادت میں سکون اور زندگی کی لذت لیتے ہیں۔


آیت 38