آیت 32
 

نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ﴿٪۳۲﴾

۳۲۔اس ذات کی طرف سے ضیافت کے طور پر جو بڑا بخشنے والا رحیم ہے۔

تفسیر آیات

ان تمام نعمتوں سے بالاتر نعمت، یہ تاثر ہے کہ رب غفور و رحیم کے جوار سے ضیافت مل رہی ہے۔ یہ اللہ کی مہمانی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعزاز و اکرام ہے۔ وَ رِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکۡبَرُ۔۔۔۔ (۹ توبۃ: ۷۲) اللہ کی خوشنودی ہر نعمت سے بڑی ہے۔ اس اکرام و اعزاز سے جو کیف و سرور ملے گا وہ انسانی تصور و خیال سے بالا ہے۔


آیت 32