آیت 24
 

فَاِنۡ یَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًی لَّہُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا ہُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِیۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ پس اگر وہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانا آتش ہے اور اگر وہ معذرت کریں تو ان کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

تفسیر آیات

مجرمین قیامت کے دن مسلوب الاختیار ہوں گے۔ اپنی خود مختاری کے دنوں میں سرکشی کے بعد قیامت کے دن وہ صبر کرتے ہیں تو جہنم ان کا ٹھکانا ہے اور معذرت کرتے ہیں تو بھی ان کی معذرت قبول نہ ہو گی:

اِصۡلَوۡہَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا ۚ سَوَآءٌ عَلَیۡکُمۡ۔۔۔۔ (۵۲ طور: ۱۶)

اب اس میں جھلس جاؤ پھر صبر کرو یا صبر نہ کرو تمہارے لیے یکساں ہے۔


آیت 24