آیت 15
 

فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ قَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً ؕ اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیۡ خَلَقَہُمۡ ہُوَ اَشَدُّ مِنۡہُمۡ قُوَّۃً ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَجۡحَدُوۡنَ﴿۱۵﴾

۱۵۔ مگر عاد نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور کہا: ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے ؟ کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ جس اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ طاقتور ہے؟ (اس طرح) وہ ہماری آیات کا انکار کرتے تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ قوم عاد اپنے تکبرانہ موقف کی بنا پر اس غلط فہمی میں مبتلا تھی کہ ہم جیسا طاقتور کون ہو سکتا ہے؟ قوم عاد اس زمانے کی طاقتور تمدن یافتہ قوم تھی اور ان کے تمدن کے آثار عربوں کو دیکھنے کا اتفاق ہوا کرتا تھا۔

وہ اس بات سے بالکل غافل تھے کہ اللہ ہر طاقت سے زیادہ طاقت کا مالک ہے۔


آیت 15