آیت 77
 

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیۡنَا یُرۡجَعُوۡنَ﴿۷۷﴾

۷۷۔ پس آپ صبر کریں، یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے، اب انہیں ہم نے جو وعدہ (عذاب) دیا ہے اس میں سے کچھ حصہ ہم آپ کو (زندگی ہی میں) دکھا دیں یا آپ کو دنیا سے اٹھا لیں، بہرحال انہیں ہماری طرف پلٹ کر آنا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ: ان مشرکین کی خوشی منانے، اترانے، الزام تراشیوں اور بحث و جدال پر آپ صبر کریں۔ آپ کے ساتھ جو وعدۂ فتح ہے وہ برحق ہے۔

۲۔ فَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ: جس عذاب کا ہم ان مشرکین سے وعدہ کر رہے ہیں اس کا کچھ حصہ آپ کو آپ کی زندگی میں دکھا دیں۔ آیت کے اس جملے کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ یونس آیت ۴۶۔


آیت 77