آیات 73 - 74
 

ثُمَّ قِیۡلَ لَہُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تُشۡرِکُوۡنَ ﴿ۙ۷۳﴾

۷۳۔ پھر ان سے پوچھا جائے گا: کہاں ہیں وہ جنہیں تم شریک ٹھہراتے تھے،

مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا بَلۡ لَّمۡ نَکُنۡ نَّدۡعُوۡا مِنۡ قَبۡلُ شَیۡئًا ؕ کَذٰلِکَ یُضِلُّ اللّٰہُ الۡکٰفِرِیۡنَ﴿۷۴﴾

۷۴۔ اللہ کو چھوڑ کر ؟ وہ کہیں گے: وہ تو ہم سے ناپید ہو گئے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے، اسی طرح کفار کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے۔

تفسیر آیات

جب یہ مشرکین عذاب میں مبتلا ہو جائیں گے، حقائق کھل کر ان کے سامنے آ جائیں گے اس وقت طنزیہ طور پر ان سے پوچھا جائے گا: کہاں ہیں تمہارے شریک معبود؟ وہ اعتراف کریں گے کہ ہم اوہام پرستی میں مبتلا تھے۔ جنہیں ہم پوجتے تھے آج پتہ چلا یہ غیر اللہ اپنا وجود تک نہیں رکھتے تھے۔ ہم دنیا میں ایک لا شیء کی پرستش کرتے تھے۔


آیات 73 - 74