آیات 71 - 72
 

اِذِ الۡاَغۡلٰلُ فِیۡۤ اَعۡنَاقِہِمۡ وَ السَّلٰسِلُ ؕ یُسۡحَبُوۡنَ ﴿ۙ۷۱﴾

۷۱۔ جب طوق اور زنجیریں ان کی گردنوں میں ہوں گی، گھسیٹے جا رہے ہوں گے،

فِی الۡحَمِیۡمِ ۬ۙ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسۡجَرُوۡنَ ﴿ۚ۷۲﴾

۷۲۔ کھولتے پانی کی طرف، پھر آگ میں جھونک دیے جائیں گے ۔

تشریح کلمات

الۡاَغۡلٰلُ:

( غ ل ل ) طوق کے معنوں میں ہے۔

السَّلٰسِلُ:

( س ل ل ) سلسلۃ زنجیر کے معنوں میں ہے۔

یُسۡحَبُوۡنَ:

( س ج ر ) السجر زور سے آگ بھڑکانے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

اپنے انجام بد کا انہیں اس وقت علم ہو جائے گا جب انہیں طوق اور زنجیروں میں جکڑ کر کھولتے پانی میں، پھر آتش جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔


آیات 71 - 72