آیت 45
 

فَوَقٰىہُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِ مَا مَکَرُوۡا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ ﴿ۚ۴۵﴾

۴۵۔ پس اللہ نے اس (مومن) کو ان کی بری چالوں سے بچایا اور آل فرعون کو برے عذاب نے گھیر لیا۔

تفسیر آیات

چنانچہ ہوا بھی ایسا۔ اس مومن نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کیا تو اللہ نے فرعونیوں کی بری چال سے بچا لیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے فرعونیوں نے اس مومن کے خلاف کوئی قدم اٹھایا ہے جسے اللہ نے ناکام بنایا اور آل فرعون کو اس عذاب نے آ لیا جس کی اس مومن نے پیش گوئی فرمائی تھی۔


آیت 45