آیات 23 - 24
 

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰی بِاٰیٰتِنَا وَ سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۲۳﴾

۲۳۔ اور بتحقیق ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور واضح دلائل کے ساتھ بھیجا،

اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ ہَامٰنَ وَ قَارُوۡنَ فَقَالُوۡا سٰحِرٌ کَذَّابٌ﴿۲۴﴾

۲۴۔ فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو ان لوگوں نے کہا: یہ تو بہت جھوٹا جادوگر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰی: ہم نے موسیٰ کو آیات اور سلطان مبین دے کر بھیجا۔ قرآنی استعمالات میں سلطان مبین اس واضح دلیل کو کہتے ہیں جس کے بعد مزید کسی دلیل کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس دلیل کو سلطان اس لیے کہا گیا کہ جس کے پاس اس قسم کی دلیل ہو گی وہ بالا دست ہو گا اور مد مقابل زیر ہو گا۔

آیات سے مراد وہ معجزات ہو سکتے ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیے گئے۔


آیات 23 - 24