آیت 20
 

وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَقۡضُوۡنَ بِشَیۡءٍ ؕ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ﴿٪۲۰﴾

۲۰۔ اور اللہ برحق فیصلہ کرتا ہے اور اللہ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ کرنے کے (اہل) نہیں ہیں، یقینا اللہ ہی خوب سننے والا، دیکھنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ: چونکہ تمام فیصلے اسی کے پاس ہیں، خالق وہی، رازق وہی اور تدبیر اسی کی، تشریع اسی کی طرف سے، قانون اسی نے دیا ہے لہٰذا فیصلہ بھی وہی کرے گا۔ غیر اللہ کے پاس مذکورہ چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بھی نہیں ہے وہ کس چیز کا فیصلہ کریں گے۔


آیت 20