آیت 19
 

یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ﴿۱۹﴾

۱۹۔ اللہ نگاہوں کی خیانت اور جو کچھ سینوں میں پوشیدہ ہے سے واقف ہے۔

تفسیر آیات

دوسری طرف حساب لینے والی ذات وہ ہے جو سینوں میں پوشیدہ رازوں کو جانتی ہے۔ اپنا جرم چھپانا بھی ممکن نہیں ہے۔

خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ میں خَآئِنَۃَ بعض کے نزدیک مصدر کے معنوں میں ہے۔ یعنی خیانۃ الاعین ۔ نگاہوں کی خیانت، نامحرموں پر بری نگاہ ڈالنا ہے۔ حدیث ہے:

ان النظرۃ الاولی لک والثانیۃ علیک۔ (مجمع البیان)

پہلی نگاہ گناہ نہیں ہے اور دوسری نگاہ گناہ ہے۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے:

الم تر الی الرجل ینظر الی الشیٔ و کانہ لا ینظر فذلک خائنۃ الاعین۔ ( نور الثقلین ذیل آیت۔ معانی الاخبار ص ۱۴۷)

کسی کی طرف (چور نگاہ سے) دیکھنا کہ ایسا لگے وہ اس کی طرف نہیں دیکھ رہا، نگاہوں کی خیانت ہے۔


آیت 19