آیت 14
 

فَادۡعُوا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡکٰفِرُوۡنَ﴿۱۴﴾

۱۴۔ پس دین کو صرف اس کے لیے خالص کر کے اللہ ہی کو پکارو اگرچہ کفار کو برا لگے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَادۡعُوا اللّٰہَ: پس اگر غیر خدا کے معبود و مدبر ہونے پر کوئی ایک علامت بھی نہیں ہے تو اس موہوم چیز کو ترک کر کے صرف اللہ کو پکارو۔

۲۔ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ: دینداری اور نظریے کو صرف اللہ کے لیے خالص کرو۔ اس میں کسی غیر اللہ کو شامل نہ کرو اور اللہ کی وحدانیت کا برملا اظہار کرو۔

۳۔ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡکٰفِرُوۡنَ: دینداری میں کسی کی کراہت اور ناپسندی کی اعتنا نہیں کرنا چاہیے چونکہ دینداری کا تعلق انسان کی اپنی ابدی نجات سے ہے۔ کسی شخص یا جماعت کی پسند، ناپسند سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


آیت 14