آیت 39
 

وَ مَاذَا عَلَیۡہِمۡ لَوۡ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِہِمۡ عَلِیۡمًا﴿۳۹﴾

۳۹۔ اور اگر یہ لوگ اللہ اور روز آخرت پر ایمان لاتے اور اللہ کی عطا کردہ روزی میں سے خرچ کرتے تو اس میں انہیں کوئی نقصان نہ تھا اور اللہ تو ان کا حال اچھی طرح جانتا ہے ۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَاذَا عَلَیۡہِمۡ: حالانکہ اگر وہ ایمان باللہ کے ساتھ اپنا مال رضائے رب کے لیے خرچ کرتے تو اس میں ان کا کوئی نقصان نہ تھا ۔ عدم انفاق ایک ایسا عمل ہے، جو اللہ پر ایمان نہ ہونے پر عملی دلیل ہے۔

۲۔ وَ کَانَ اللّٰہُ بِہِمۡ عَلِیۡمًا: اللہ تعالیٰ پر ان کا قصد و ارادہ پوشیدہ نہیں ہے۔ اگر وہ اللہ کے لیے کچھ خرچ کرتے تو فائدہ میں رہتے۔


آیت 39