آیت 30
 

وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ عُدۡوَانًا وَّ ظُلۡمًا فَسَوۡفَ نُصۡلِیۡہِ نَارًا ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا﴿۳۰﴾

۳۰۔اور جو شخص ظلم و زیادتی سے ایسا کرے گا ہم اسے (جہنم کی) آگ میں جھلسا دیں گے اور یہ کام اللہ کے لیے آسان ہے۔

تشریح کلمات

نُصۡلِیۡہِ:

( ص ل ی ) الاصلاء ۔آگ میں جلانا۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ: اس جملے میں ذٰلِکَ بعض کے نزدیک حرام مال کھانے اور قتل کی طرف اشارہ ہے اور بعض کے نزدیک اس سورہ میں مذکور تمام محرمات کی طرف اشارہ ہے۔

۲۔ عُدۡوَانًا وَّ ظُلۡمًا: عُدۡوَان حدود اللہ سے تجاوز کرنے کو کہتے ہیں۔ جب کہ ظلم، خود یا کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کو کہتے ہیں۔ لہٰذا عُدۡوَان کا مفہوم ظلم سے زیادہ وسیع ہے۔

۳۔ یَسِیۡرًا: آسان اور مشکل غیر اللہ کے لیے، جو علل و اسباب کو تسخیر کرنے کا محتاج ہے، مفہوم رکھتے ہیں، لیکن اللہ کے لیے آسانی کا مفہوم نہیں، اس کے لیے سب یکساں ہے۔ یہاں مخاطبین کو سمجھانے کے لیے فرمایا: ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو جہنم کی آگ میں جلانا، اللہ کے لیے آسان کام ہے۔


آیت 30