آیت 86
 

قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَکَلِّفِیۡنَ﴿۸۶﴾

۸۶۔ کہدیجئے: میں تم لوگوں سے اس بات کا اجر نہیں مانگتا اور نہ ہی میں بناوٹ والوں میں سے ہوں۔

تفسیر آیات

۱۔ میں نہ تو تم سے کسی دنیاوی مفاد کا طالب ہوں۔ نہ تمہیں ایسی کوئی مثال ملے گی کہ میں نے اپنے مفاد کی خاطر کوئی غلط قدم اٹھایا ہو یا کوئی غلط بات کی ہو۔

۲۔ مَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَکَلِّفِیۡنَ: نہ ہی کسی تصنع کا عادی ہوں کہ اپنی بڑائی دکھانے کے لیے وحی کا دعویٰ کروں۔ میری زندگی کا کوئی گوشہ تم سے پوشیدہ نہیں ہے۔ تمہیں معلوم ہے کہ میں کس مزاج کا مالک ہوں۔


آیت 86